سائمن ٹوفل نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس ، ٹریننگ منیجر کے عہدے سے مستعفی ، آئی سی سی نے سائمن ٹوفل کے فیصلے کی تصدیق کردی،متبادل ملنے کے بعد سائمن ٹوفل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے، آئی سی سی

جمعہ 16 اکتوبر 2015 08:47

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)علیم ڈار سے پہلے دنیا کے بہترین امپائر سائمن ٹوفل نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کرکٹ ایک اور بہترین امپائر سے محروم ہوگئی۔آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے سائمن ٹوفل کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متبادل ملنے کے بعد سائمن ٹوفل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

نئے امپائرز کے لیے رول ماڈل سمجھے جانے والے سائمن ٹوفل نے دو ہزار چار سے دو ہزار آٹھ تک لگاتار پانچ سال آئی سی سی بیسٹ امپائر کا ایوارڈ جیتا۔پاکستان کے علیم ڈار نے آکر ان کی پرفکیشنسٹ کو چیلنج کیا اور لگاتار تین مرتبہ امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتا۔ سائمن ٹوفل نے دو ہزار بارہ میں فیلڈ امپائرنگ کو خیر آباد کہا اور اس کے بعد انھوں نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کا عہدہ سنبھالا

متعلقہ عنوان :