فرانس کا شام پر حملے جاری رکھنے کا ا علان ،ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیے غیرمعمولی اِقدام اٹھانا ہوں گے،فرانس اوریورپ کے علاوہ شام اورعراق میں بھی دشمن کاپیچھاکریں گے۔فرانسیسی وزیر اعظم

پیر 16 نومبر 2015 08:09

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)فرانسیسی وزیر اعظم نے شام پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیے غیرمعمولی اِقدام اٹھانا ہوں گے ، فرانس اوریورپ کے علاوہ شام اورعراق میں بھی دشمن کاپیچھاکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم مینویل والز کا کہنا تھا فرانس حالت جنگ میں ہے، اسی لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے ، ہم دشمن کو اِسی نوعیت کا طاقت سے بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فرانس اور یورپ کے علاوہ دشمن کا پیچھا شام اور عراق تک جاری رکھیں گیاور فرانس شام پر شدت پسند تنظیم کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اس کے خطرات سے بھی آگاہ ہیں۔