اربوں ڈالر کی ترسیل،نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات مکمل کر لیں، رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال،نیب حکام نے وزیر خزانہ سے 23 ملین پاؤنڈ اور 1250 ملین ڈالر کی غیر قانونی ترسیل کی تحقیقات کیں

پیر 16 نومبر 2015 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) نیب حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اربوں ڈالر کی غیر قانونی ترسیل اور کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور یہ رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مبینہ اربوں ڈالر کرپشن اور ترسیل کے بارے میں تحقیقات متعلقہ حکام کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق نیب حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے 23 ملین پاؤنڈ اور 1250 ملین ڈالر کی غیر قانونی ترسیل کے بارے میں تحقیقات شروع کی تھیں۔

چیئرمین نیب نے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی وزیر خزانہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام اور حکمرانوں کے خلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ نیب کے متعلقہ حکام نے تحقیقات کو مکمل کرکے مفصل رپورٹ ہیڈ آفس نیب کو بھجوا دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :