عمراکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی،تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ پی سی بی کو ارسال کردی گئی، بے گناہ قرار دیا گیا ،عمر اکمل بے گناہ ہیں۔ حیدر آبادپولیس کے پاس عمر اکمل کے خلاف کوئی رپورٹ درج نہیں، ابتدائی رپورٹ

پیر 16 نومبر 2015 08:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)عمراکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی ،ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے خلاف تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ پی سی بی کو ارسال کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مڈل آرڈر بلے باز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہیاسکینڈلز کی زد میں رہنے والے قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی برطانیہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

عمراکمل کے خلاف تحقیقات کی ابتدائی رپورٹس پی سی بی کو بھجوا دی گئیں۔ رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ عمر اکمل بے گناہ ہیں۔ حیدر آبادپولیس کے پاس عمر اکمل کے خلاف کوئی رپورٹ درج نہیں۔سوئی ناردرن گیس کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کوچ نے بھی عمر اکمل کو بے قصور قرار دے دیا۔عمر اکمل کے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل حمایت کے بعد ان کے خلاف کیس کمزور ہو گیا۔