شام میں قومی حکومت کے قیام پراتفاق رائے ہوجائیگا،روس

پیر 16 نومبر 2015 08:09

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)روس نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 6ماہ کے دوران شام میں قومی حکومت کے قیام پر اتفاق رائے ہوجائے گا اور 18 ماہ میں انتخابات کی راہ ہموار ہو جائے گی۔دوسری جانب شام میں حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ کافی نہیں۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ویانا میں نیوز کانفرنس میں امید ظاہر کی کہ آئندہ 6ماہ کے دوران شام میں ایک قومی حکومت کے قیام پر اتفاق رائے طے ہوجائے گا، جس کے بعد ڈیڑھ سال کے اندر نئے آئین کے قیام اور پھر انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے الگ نہ کیا گیا تو سعودی عرب شام میں اپوزیشن کی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بشار الاسد کو حکومت چھوڑنا پڑے، دوسری صورت میں ہم شام میں اپوزیشن جماعتوں کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ بشار الاسدکو طاقت کے ذریعے ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :