تحریک انصاف کے پی کے میں ڈاکٹروں کی ہڑتالوں اور دیگر مسائل سے بچنے کے لئے کاسمیٹک تبدیلیاں لانے کے لئے اقدام تجویز کر لئے

پیر 16 نومبر 2015 08:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے پی کے نے صوبے میں سرکاری ڈاکٹروں کی آئے روز کی غیر ضروری ہڑتالوں اور دیگر مسائل سے بچنے کے لئے کاسمیٹک تبدیلیاں لانے کے لئے اقدام تجویز کر لئے ہیں جن کو ایک بل کی شکل میں صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ نئے مسودے کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس بارے مخصوص جواز کے ساتھ ساتھ لوگوں کی آمدن کے مطابق فیس اور علاج معالجے کے اخراجات کا تعین کیا جائے گا ۔ یہ تعین مختلف طبقات کے لئے مختلف نوعیت کا ہو گا مگرعلاج معالجے کی سہولیات سب طبقات کے لئے یکساں نوعیت کی ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :