پیرس حملے تہذیب یافتہ دنیا پرحملے تھے، امریکی صدر،حملہ آوروں کوپکڑنے میں فرانس کا ساتھ دیں گے ، داعش کو ختم کرنے کیلئے اتحادیوں سے مل کر کام کر رہے ہیں،اوبامہ کی ترک صدر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 نومبر 2015 08:12

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)امریکی صدر باراک اوباما نے کہاہے کہ پیرس حملے تہذیب یافتہ دنیا پر حملے تھے، حملہ آوروں کوپکڑنے میں فرانس کا ساتھ دیں گے ، داعش کو ختم کرنے کیلئے اتحادیوں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر بارک اوباما جی 20 کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ترکی پہنچے، جہاں انھوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ پیرس دہشتگردی کے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالیں گے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ شام میں سیاسی طریقے سے حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ بارک اوباما نے مزید کہا کہ ترکی امریکا اور دیگر اتحادی ملکوں کا مضبوط ساتھی ہے

متعلقہ عنوان :