سلمان خان کی نئی فلم پریم رتن دھن پایو جہاں کے کامیابی کے نئے ریکارڈ ، فلم کی وجہ سے اپنی آئندہ فلم کیلئے بھی مشکلات کا سامنا

پیر 16 نومبر 2015 08:12

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) سلمان خان کی نئی فلم پریم رتن دھن پایو جہاں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے وہیں اس فلم کی وجہ سے انہیں اپنی آئندہ فلم کے لئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کورواں ماہ کے آخرمیں اپنی آئندہ فلم سلطان کی شوٹنگ میں حصہ لینا ہے اوراس فلم میں وہ ریسلر کا کردارادا کررہے ہیں جس کے لئے انہیں اپنی جسمانی ساخت بھی ویسی ہی بنانی ہے اور اس میں کافی مشقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان پریم رتن دھن پایو کی تشہیر میں اس قدرمصروف ہیں کہ جسمانی مقشت پر وقت ہی نہیں دے پا رہے۔سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے سے “پریم رتن دھن پایو” کی پروموشن میں بہت مصروف رہے جس کے باعث وہ ریسلر کا روپ دھارنے پردھیان نہیں دے سکے، لیکن اب وہ آج سے ہی وہ بھرپورمحنت کرنے جارہے ہیں کیونکہ ان کے پاس وقت کم ہے۔ وہ فلم میں مداحوں کو ڈبل سائز میں نظر آئیں گے جہاں انہیں اپنے ریسلر کے کردار کے لیے مزید فٹ اور بڑا دکھائی دینا ہے۔واضح رہے کہ اداکار کی نئی فلم پریم رتن دھن پایو نے باکس آفس پرریلیز کے 2 روز میں ہی 70 کروڑ سے زائد کا کاروبار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :