خیبر پختونخوا حکومت نے انٹرینٹ پر جی ایس ٹی عائدکرنے کا فیصلہ واپس

پیر 16 نومبر 2015 08:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)خیبر پختونخوا حکومت نے انٹرینٹ پر جی ایس ٹی عائدکرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ٹیلی کام کمپنیوں کی درخواستوں اور صوبے کے عوام کے مفادات کی روشنی میں انٹرینٹ پر جی ایس ٹی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہاہے انٹرنیٹ پر جی ایس ٹی ٹیکس رواں سال کے وفاقی بجٹ میں عائد کیا گیا تھا ۔ تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اسے و اپس لینے کافیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے اس بھی اس ضمن میں صوبائی حکومت سے رابطہ کیا تھا اور موقف اختیار کیا کہ انٹرنیٹ پر ٹیکس وصول نہ کیا جائے ٹیکس کی وصولی سے صارفین کو مشکلات کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی مشکلات درپیش آ ئیگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبا ئی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی وصولی سے صوبائی ریونیو اتھارٹی کو روک دیا ہے تاہم اس ضمن میں اعلامیہ آئندہ ہفتے ممکنہ طورپر جاری کر دیا جائے گا ۔