شاہد آفریدی کے بعد اداکارہ میرا بھی عمر اکمل کے حق میں بول پڑیں ، عمر شریف اور ایماندار انسان ہیں ، خواتین کی عزت کرنا جانتا ہے ، مجھے بہن بنا کر رکھا ہے ، غلط حرکت نہیں کرسکتا ، میرا

پیر 16 نومبر 2015 08:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) ٹی 20کپتان شاہد آفریدی کے بعد اداکارہ میرا بھی عمر اکمل کے حق میں بول پڑیں ، کہتی ہیں عمر اکمل شریف اور ایماندار انسان ہیں وہ ایسی کوئی بھی غلط سرگرمی میں ملوث نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرا نے کہا کہ عمر اکمل خواتین کی عزت کرنا جانتا ہے میری بہت عزت کرتا ہے مجھے بہن بنا کر رکھا ہوا ہے اگر اس سے کوئی غلطی ہو بھی گئی ہے تو اسے درگزر کرکے معاف کردینا چاہیے وہ شریف اور ایماندار انسان ہے اس پر لگائے گئے الزامات پر یقین نہیں آتا کہ وہ سچ ہیں امید ہے ان پر لگے الزامات جھوٹ ثابت ہونگے

متعلقہ عنوان :