بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ:سندھ اور پنجاب میں گہما گہمی عروج پر ،آزاد امیدواروں نے اپنے اپنے حلقے کو پارٹی پرچم اور جھنڈوں سے سجادیا

پیر 16 نومبر 2015 08:07

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)سندھ اور پنجاب کے 27 اضلاع میں19نومبر کو دوسرے مرحلے کے ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔نواب شاہ میں 19 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے اپنے اپنے حلقے کو پارٹی پرچم اور جھنڈوں سے سجادیا ہے۔حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہی بلکہ پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے علاوہ 557آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔مہم کے دوران ،یوسی نمبر 3 سے چئیرمین کے امیدوار پہلوان فروخ بٹ نے اپنی مہم کا آغاز کچھ انوکھے انداز میں کردیا ہے۔ادھر مونسپل کمیٹی حافظ آباد کے وارڈ نمبر41میں ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کئے جانے پر فلیکسیں اتارنے والے ٹی ایم اے کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایاجس پر صدرخالد بٹ اور انکے بیٹے سمیت 25افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔