پاک بھارت رواں سال دبئی میں شیڈول کے حوالے سے بھارتی بورڈ بھی تقسیم ہوگیا، اگر پی سی بی بھارت آکر سیریز کھیلنے پر تیار ہے تو بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا، انوراگ ٹھاکر، پاکستان سے سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ، حتمی جواب نہیں دے سکتے بی سی سی آئی صدر

پیر 16 نومبر 2015 08:06

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال کے آخر میں شیڈول دبئی میں سیریز پر بھارتی کر کٹ بورڈ بھی تقسیم ہو گیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر پی سی بی بھارت آکر سیریز کھیلنے پر تیار ہے تو بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ دوسری جانب بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بیان کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

ششانک منوہرنے بتایا کہ انہوں نے پی سی بی کو بھارت میں آکر سیریز کھیلنے کی دعوت نہیں دی، شہریار خان سے ٹیلی فون پر بات چیت ضرور ہوئی مگر ان کا ابھی تک اپنی حکومت سے باہمی سیریز کی بحالی سے متعلق کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے حو الے سے جب کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تو دعوت کیسے دی جا سکتی ہے۔شہریار خان سے سیریز کیلئے دو مرتبہ رابطہ ہوا جبکہ دو دن بعد دوبارہ ان سے بات چیت کی جائے گی۔