چین ، مٹی کا تودہ گرنے سے 16افراد ہلاک ،21لاپتہ

پیر 16 نومبر 2015 08:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ، 21 اب تک لا پتہ ہوگئے ۔واقعہ گذشتہ روز چین کے مشرقی صوبہ زینجینگ کے گاؤں میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد مکانات ملبے تلے دب گئے ،اوردیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ، جبکہ 300 رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔امدادی کارکن مشینوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں ،، اب تک 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 21 افراد تا حال لاپتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :