پیرس حملو ں سے قبل فرانسیسی حکومت کو ممکنہ دہشت گرد حملے سے متعلق آگاہ کردیا تھا،عراق

پیر 16 نومبر 2015 08:12

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) عراقی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ پیرس حملو ں سے قبل فرانسیسی حکومت کو ممکنہ دہشت گرد حملے سے متعلق آگاہ کردیا تھا، اس کے علاوہ امریکہ‘ ایران کو بھی ان حملوں سے آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق نے پیرس میں دہشت گرد حملوں سے فرانسیسی حکام کو پہلے سے ہی آگاہ کیا تھا کہ دہشت گرد پیرس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، حملے سے متعلق معلومات خفیہ اداروں کے پاس تھیں۔ دوسری جانب پیرس حملوں میں بیلجیئم سے مشتبہ سولہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :