ترکی میں داعشی جنگجووں کے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی

پیر 16 نومبر 2015 08:11

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)دولتِ اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے ایک بمبار نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی مشرقی شہرغازیان تیپ میں پیش آیا ہے اور وہاں ایک دس منزلہ عمارت کے ایک اپارٹمنٹ میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بمبار نے خود کو دھماکے اڑایا ہے۔پولیس اہلکار جونہی اس اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو داعش کے جنگجو نے اپنے جسم کے ساتھ بندھے بارود کو دھماکے سے اڑا دیا