سنگاپور، یونیورسٹی طالبعلم نے پر سنل فلا ئنگ مشین بنا لی ،مشین 70کلو گرام کا وزن اْٹھا کر 5منٹ تک فضامیں اڑ سکتی ہے

پیر 7 دسمبر 2015 09:28

سنگاپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء )نیشنل یو نیورسٹی آف سنگا پور کے اسٹوڈنٹس نے پر سنل فلا ئنگ مشین تیار کر کے منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

8طا لبعلموں کی ٹیم نے ایک سال کے عرصے میں بیٹری سے چلنے والی یہ پر سنل فلائننگ مشین بنائی ہے جو 70کلو گرام کا وزن اْٹھا کر 5منٹ تک فضامیں اڑ سکتی ہے۔سیاہ رنگ میں کسی طشتری کی شکل میں بنائی اس فلائننگ مشین کے چھ اسٹینڈ نما پا ؤں ہیں جس کے سہارے یہ کھڑی ہو کر کسی ہیلی کاپٹر کی طرح لگتا ہے جسے کنٹرول کر نا بالکل بھی مشکل نہیں۔