بلدیاتی الیکشن میں کامیابی ،حکومت کا عوام الناس کو انعام سے نوازنے کا فیصلہ ، روز مرہ اشیاء مزید مہنگی کئے جانے کا امکان

پیر 7 دسمبر 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخا بات میں جیت پر عوام الناس کو انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد روز مرہ کی مزید اشیاء بھی مہنگی کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ 350 اشیاء کی مہنگائی کے بعد اب حکومت مزید اشیاء بھی مہنگی کرے گی اس حوالے سے وزارت خزانہ ہوم ورک کر رہی ہے اور جیسے ہی ہوم ورک مکمل ہو گا اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا ۔