اسٹیج اداکارہ ثوبیہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی،ثوبیہ رانا کو گزشتہ رات ہارٹ اٹیک ہوا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی،اہل خانہ،اداکارہ کو قتل کیا گیا ، موت کہ وجہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے،پولیس

پیر 7 دسمبر 2015 09:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) اسٹیج اداکارہ ثوبیہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج اداکارہ ثوبیہ رانا عرف سنگم رانا سندر کے علاقے میں رہائش پذیر تھیں، گذ شتہ رات وہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کے مطابق ان کی لاش بند کمرے سے ملی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ثوبیہ رانا کو گزشتہ رات ہارٹ اٹیک ہوا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کو شبہ ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا ہے اور موت کہ وجہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے، پولیس نے میت جناح اسپتال منتقل کردی ہے، جب کہ حکام کے مطابق اہل خانہ نے مقدمہ درج نہ کرایا تو پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ثوبیہ کے اہل خانہ پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کررہے ہیں جب کہ پولیس کا اصرار ہے کہ قانونی کارروائی ہرصورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :