بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن پر عوام کے اعتماد کی مثال نہیں ملتی،پرویز رشید، جیتنے والے تمام آزاد امیدوار مسلم لیگ ن کے ہیں، مئیرکے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے ،تمام شہروں میں بہترین میئر کا انتخاب کریں گے،دنیا میں پاکستان مسائل حل کرنے والے جبکہ بھارت مسائل پیدا کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے،وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس

پیر 7 دسمبر 2015 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن پر عوام نے جس اعتماد کا اظٰہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی ،ضمنی انتخابات بلدیاتی انتخابات ،سمیت کنٹونمنٹ بور ڈ کے الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی حکومت پر مخالفین کے الزامات کا جواب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جیتنے والے تمام آزاد امیدوار مسلم لیگ ن کے ہیں اور وہ مئیرکے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے مسلم لیگ ن پاکستان کے تمام شہروں میں بہترین میئر کا انتخاب کرے گی اور عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گی ،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات بدل رہے ہیں اور مستقبل کا پاکستان پہلے سے مضبوط اور مستحکم ہو گا دنیا میں پاکستان کا امیج اچھا ہو رہا اور پاکستان پر اقوام عالم کا اعتبار بڑھ رہا ہے دنیا میں پاکستان مسائل حل کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے جبکہ بھارت مسائل پیدا کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے بھارت نے کرکٹ کو بھی سیاست کی بھینٹ چرھا دیا ہے جو سراسر غلط ہے بھارتی حکمرانوں کو چاہیے کے کرکت پر سیاست نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سب سے بڑھا مسلہ ہے اور حکومت پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں نبردآزما ہے صحافیوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا حکومت کا فرض ہے تمام شہریوں کی حفظات کرنا ، انہوں نے کہا کہ کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران راجہ بشارت کے بھانجے سمیت دیگر انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے قاتلوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور مجرموں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔