ایران اور روس بشار الاسد کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں،علی خامنہ ای،مغربی اور عرب طاقتیں شام میں مداخلت سے باز رہیں، سپریم لیڈر

پیر 7 دسمبر 2015 09:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کی حکومتیں شام میں آئندہ انتخابات تک صدر بشار الاسد کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہیں۔ مغربی اور عرب طاقتیں بشار الاسد کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اتوار کے روز تہران میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کے مستقبل کا فیصلہ خود شام کی عوام نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شام کی عوام جو چاہے وہ فیصلہ کرے۔ عرب اور مغربی طاقتیں بشار الاسد کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ مگر ایران اور روس کی حکومتیں شام میں ہونے والے آئندہ انتخابات تک صدر بشار الاسد کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ شام میں ہونے والی خانہ جنگی پر افسوس ہے۔ مغربی اور عرب حکومتوں کو شام میں امن لانے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے ورنہ دنیا بھر میں شام میں ہونے والی خانہ جنگی کے نتائج بھیانک ہونگے اور دنیا بھر کے لوگوں کو بھگتنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :