انگریزی میں خطاب:وزیر اعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 7 دسمبر 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے انگریزی میں خطاب کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے اور رجسٹرار نے اس کا نمبر 101 لگا دیا ہے رواں ماہ کے آخر میں بنچ میں سماعت کے لئے مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست راولپنڈی کے شہری میاں زاہد غنی نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ باقی سربراہان مملکت اور وزراء اعظم نے جنرل اسمبلی سے اپنی مادری زبان میں خطاب کیا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے عدالتی احکامات کے برعکس اردو کی بجائے انگریزی میں خطاب کیا جو توہین عدالت ہے اس لئے ان کو آرٹیکل 62 اور 63 کی رو سے نااہل قرار دیا جائے درخواست گزار کے مطابق یہ درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :