”نئی سیاست جماعت کا اعلان“،قانون دانوں نے جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے بھجوائے گئے دعوت نامے جہاز بنا کر اڑا دیئے،تقریب میں کسی صورت شرکت نہیں کریں گے ،وکلاء رہنماؤں کا موقف

پیر 7 دسمبر 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے 25 دسمبر کو نئی سیاسی جماعت کے اعلان کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بجھوائے گئے دعوت نامے بعض قانون دانوں نے جہاز بنا کر اڑا دیئے اور تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عدلیہ بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے بعض وکلاء رہنماؤں کو سابق چیف جسٹس نے اپنی سیاسی جماعت کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی اور اس حوالے سے دعوت نامے بھی ارسال کئے تھے جنہیں ان رہنماؤں نے ایک اور تقریب کے بعد کاغذ کے جہاز بنا کر اڑا دیئے اور کہا کہ وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

خبر رسان ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس نے تین ہزار مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :