فیصل آباد،پرانی مشینری ،لنڈے کے کپڑوں سمیت دیگر اشیاء پر وفاقی حکومت نے سو فیصد ویلیو ایشن ڈیوٹی عائد کر دی ،لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے ہوگئے

پیر 7 دسمبر 2015 09:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) بیرون ملک سے آنے والی پرانی مشینری ،لنڈے کے کپڑوں سمیت دیگر اشیاء پر وفاقی حکومت نے سو فیصد ویلیو ایشن ڈیوٹی عائد کر دی ،لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے ہوگئے خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر آنے گذشتہ چھ ماہ قبل آنے والی مشینری سمیت دیگر اشیاء پر وفاقی حکومت نے ویلیو ایشن ڈیوٹی اضافہ کر دیاجبکہ چین کے ساتھ ٹریڈ پالیسی کے تحت دوسر ے ممالک پرانی مشینری اور دیگر اشیاء کو ضبط کیاجارہا ہے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹم کے وائس چیئرمین و اولڈ الیکٹرک مشینری موٹر ز مارکیٹ کے چیئرمین محمد اصغر اوردیگر امیورٹرز کا کہنا ہے کہ جو اشیاء گذشتہ کئی سالوں سے آ رہی تھی اس کو ضبط کرنے سے مالی نقصان کے ساتھ انڈسٹری کو بھی نقصان ہو گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اچانکہ ڈرائی پورٹ پر سختی سے امیورٹ پر یشان ہورہے ہیں اگر حکومت نے پابندی عائد کرنی تھی تو اس سلسلہ میں امیورٹرز کو پہلے سے آگاہ کیا جانا چاہئے تھا اب تو سامان آ چکا ہے اس ضبط نہ کیا حکو مت بزنس کمیونٹی تعاؤن کرے دوسری جانب حکومت نے لنڈے کے کپڑے پہننے والے غریب صارفین پر ویلیو ایشن ڈیوٹی میں سو فیصد اضافے کا بم گرادیا،ویلوی ایشن ڈیوٹی میں اضافے سے لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں بھی چالیس فیصد تک اضافہ ہوگیا،ٹیکسوں کی بھر مار سے سستے کپڑے نہ ملنے پر لنڈا بازار کی افادیت آہستہ آہستہ ختم ہونے لگی ،تاجروں نے لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کرتے ہوئے ویلیو ایشن ڈیوٹی میں سو فیصد اضافہ سے بیرون ملک سے ملنے والے فری کپڑوں پر ویلیو ایشن ڈیوٹی کی شرح چالیس فیصد تک پہنچ گئی ،بازار میں آنیوالے صارفین نے کہاکہ لنڈے کے کپڑوں پر آئے روز ٹیکس میں اضافہ غربت نہیں ،غریب مکاؤ پالیسی کا مظہر ہے ،انہوں نے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکسز میں اضافہ غریب سے تن ڈھانپنے کاحق بھی چھیننے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :