جنیوا مذاکرات کا دوسرا دور 15دسمبر کو شروع ہوگا ،کسی بھی ایسی حماقت سے گریز کریں جس سے متوقع جنیوا مذاکرات تعطل کا شکار ہوں،یمنی وزیراعظم کی حوثی ملیشیا کو وارننگ

پیر 7 دسمبر 2015 09:39

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء )یمن کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات کا دوسرا دور رواں مہینے کی پندرہ تاریخ کوہو گا۔

(جاری ہے)

المخلافی نے حوثی ملیشیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی حماقت کے ارتکاب سے گریز کریں جس کے نتیجے میں متوقع جنیوا مذاکرات تعطل کا شکار ہوں اور صدر عبدربہ منصور ھادی کی قیام امن اور یمنی عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوششیں رائیگاں چلی جائیں غیرملکی میڈیا میں نشر ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 سے متعلق مذاکرات 15 دسمبر سے ہوں گے۔

انہوں نے یو این سیکیورٹی کونسل کی محولہ بالا قرارداد کی اس شق کا خصوصیت سے ذکر کیا جس میں حوثیوں پر زور دیا تھا کہ وہ تمام بڑے شہروں سے نکل جائیں۔یمن کے لئے یو این سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ نے صدر منصور ھادی سے عدن میں ملاقات کے بعد آنے والے دنوں میں مذاکرات کے حوالے سے مثبت امید کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :