کراچی،جمعیت علماء اسلام نے2 چیئرمین ،3وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کرلیں

پیر 7 دسمبر 2015 09:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء )کراچی میں تیسرے مرحلے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام نے کراچی میں چیئر مین 2،وائس چیئر مین 3اور وارڈز جنرل کونسلرز کی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کے مطابق جمعیت علماء اسلام 5دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں20سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی میں جے یو آئی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری سید اکبر شاہ ہاشمی چیئر مین ، یو سی 2ضلع ملیر میں جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی،یوسی پختون آبادمنگھوپیر سے نورمحمد بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں، یو سی 28ضلع غربی سے وائس چیئر مین حاجی محمد رفیق ،،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر نیوسلطان آبادسے مفتی محمدخالد، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی سے وائس چیئر مین مولانا سلطان محمود ،یو سی 10پیر آباد سے وائس چیئر مین مولانا عبدالقدیم، ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی وارڈ نمبر2، میں محمد عمر ، وارڈ 4میں مولانا ضیاء الحق ، یو سی 10ضلع غربی قصبہ کالونی وارڈ نمبر 1قاری روح الامین ، یو سی مواچھ گوٹھ سے وارڈ کونسلر مولانا شمس الدین ، غربی یو سی4 میٹروویل وارڈ نمبر 2 سے سردار حسین وارڈ کونسلر ،، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی وارڈ4سے گل نصیب خان ،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر سے مولانا خلیل اللہ ،غلام بادشاہ وارڈکونسلرز اورحاجی اثرجان گجرڈسٹرکٹ کونسلرجے یو آئی کے انتخابی نشان کتاب پر منتخب ہوئے ہیں،بعض یوسیزپرجے یو آئی کے حمایت یافتہ اآزاد پینلزنے بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متعدد یو سیز میں جے یو آئی و اتحادی امیدواروں کو مخالف امیدوارں پر برتری حاصل ہے،قاری محمد عثمان نے تمام منتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور غیر محسوس انداز میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کے باوجود جے یو آئی امید واروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کراچی کے عوام کا جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے منتخب بلدیاتی ارکان عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :