شمالی کوریا آئندہ سال جوہری اوور آبدوز لاؤنچڈ بیلسٹک میزائل تجربہ کرسکتا ہے ،جنوبی کوریا

منگل 15 دسمبر 2015 09:42

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) جنوبی کوریا نے توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا کی فوج آئندہ سال جوہری اور آبدوز لاونچڈ بیلسٹک میزائل تجربہ کرسکتی ہے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کے وزیر دفاع ہان مائن کوکی زیر صدارت فوج کی عسکری قیادت کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک سو پچاس سے زائد فوجی افسران نے شرکت کی اجلاس میں سکیورٹی اور دفاع سمیت دیگر علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ جنوبی کوریا آئندہ سال جوہری تجربہ اور آبدوز لاؤنچڈ بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی کرسکتا ہے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ فوج شمالی کوریا کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے