امریکا اور اتحادیوں کے داعش پر 22 فضائی حملے

منگل 15 دسمبر 2015 09:41

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء)مصری تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ انھیں اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے پتہ چلے کہ رواں سال اکتوبر میں سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کی تباہی کی وجہ دہشت گردی تھی۔خیال رہے کہ اس حادثے میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے بیشتر روسی تھے۔کوگلیماویا نامی کمپنی کا ایئر بس اے 321 طیارہ بحیرہ احمر کے کنارے واقع مصر کے تفریحی سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرز کے لیے پرواز کے 23 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک گروہ نے بعد میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ مسافر طیارہ انھوں نے تباہ کیا ہے۔ادھر روس جہاز کے ملبے سے ملنے والے ’ غیر ملکی دھماکہ خیز مواد کی باقیات‘ ملنے کے بعد یہ کہہ چکا ہے کہ مسافر طیارہ بم دھماکے کے باعث تباہ ہوا۔روس نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ مجرموں کو تلاش کرے گا اور سزا دے گا۔تاہم مصری تفتیش کاروں کی کمیٹی کے سربراہ ایمان المقدم کا یہ بیان سرکاری ٹی وی پر سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’کوئی ثبوت نہیں ملا کہ وہاں دہشت گردی کا اقدام ہوا یا غیر قانونی مداخلت۔‘

متعلقہ عنوان :