لاہور ہائی کورٹ : سود کو جائز قرار دینے سے متعلق بیان دینے پر صدر کو نا اہل قرار دلوانے سے متعلق درخواست مسترد

منگل 15 دسمبر 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء ) سود کو جائز قرار دینے سے متعلق بیان دینے پر صدر ممنون حسین کو نا اہل قرار دلوانے سے متعلق درخواست مسترد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سود کو جائز قرار دینے سے متعلق بیان پر صدر ممنون حسین کو نا اہل قرار دلوانے حوالے سے درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار شیخ مبشر عرفان کا کہنا تھا کہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیا، سود کو جائز قرار دینے سے متعلق بیان دینے کے بعد صدر ممنون حسین آئین کے تحت صدر مملکت کے منصب کے اہل نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو صدر ممنون حسین کے بیان والی ویڈیو پر مبنی سی ڈی بھی پیش کی۔ عدالت کا درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد کہنا تھا آئین کے آرٹیکل 148 کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے اس لئے درخواست کو ناقابل سماعت ہے۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے چند روز قبل ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ علمائے کرام سود کو جائز قرار دینے کے لئے کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔

متعلقہ عنوان :