وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت 422 سرکاری سکولوں میں 5 سو خواتین اور مرد اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

منگل 15 دسمبر 2015 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) وفاقی نظامت تعلیمات کی 14 سو خالی آسامیوں پر وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت 422 سرکاری سکولوں میں 5 سو خواتین اور مرد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت کیڈ کے معتبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاق کے سکولوں میں 14 سو اساتذہ کی خالی آسامیوں کو پر کرنے اور طلباء و طالبات کی پڑھائی کے متاچر ہونے کے عمل کو ختم کرنے کیلئے ابتدائی طور پر پانچ سو اساتذہ کی فوری طور پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معتبر ذرائع نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چودہ سو اساتذہ کی کمی کا شکار ان 422 فیڈرل اور ماڈل سکولوں اورکالجوں کو وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ بی پی ایس 14 ‘ 16 اور 17 کی ان آسامیوں کیلئے آئندہ چند روز میں ومی اخبارات میں اشہارات شائع کئے جائیں گے جبکہ دوسری جانب ٹیلی ویجز اساتذہ کو بھی ٹیسٹ انٹرویوز کے بعد ریگولر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کیلئے ٹریننگ پروگرامز کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے اور اساتذہ کی ترقیوں کو ان ٹریننگ پروگرام کے ساتھ مشروط کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :