داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں اضافے کے نتیجے میں بڑی کامیابی ملی ہے ،صدر اوبامہ،داعش تنظیم کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ،داعش کے رہنماکوپیغام دیتاہوں کہ ہمارااگلانشانہ تم ہی ہو، پینٹاگون میں داعش سے متعلق پالیسی بیان

منگل 15 دسمبر 2015 09:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء)امریکی صدرباراک اوبامہ نے کہاہے کہ داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں اضافے کے نتیجے میں بڑی کامیابی ملی ہے ،داعش تنظیم کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ،داعش کے رہنماکوپیغام دیتاہوں کہ ہمارااگلانشانہ تم ہی ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پینٹاگون میں داعش سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ مہینوں میں داعش شام اورعراق میں کوئی بڑی دہشتگردی کی کارروائی نہ کرسکی ،نومبرکے مہینے میں داعش کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں ۔اتحادی اورہمارے جنگی جہازوں نے ان کے خلاف فضائی حملے بڑھادیئے ہیں ،داعش کے رہنمااب چھپ نہیں سکتے ہیں ۔انہوں نے بچوں اورخواتین کوانسانی ڈھال بنادیاہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے اتحادداعش کے رہنماوٴں کوچن چن کرنشانہ بنارہے ہیں ،عراق میں داعش کی جڑیں کمزورہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

عراق میں ان کے زیرقبضہ 40فیصدعلاقے کھوچکے ہیں ،تاہم عراق اورشام میں ان کے خلاف ایک مشکل جنگ لڑی جارہی ہے ،اوران کے خلاف ہماری پیشرفت میں تیزی آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اتحادی ممالک کے ساتھ مشاورت کیلئے وزیردفاع مشرق وسطیٰ کادورہ کریں گے جبکہ داعش کے خلاف حکمت عملی کیلئے وزیرخارجہ جان کیری روس کادورہ بھی جلد کریں گی

متعلقہ عنوان :