افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، اکتیس طالبان ہلاک ، درجنوں زخمی ، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 15 دسمبر 2015 09:43

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران اکتیس شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندھار کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں اکتیس شدت پسند ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو گرفتار بھی کیا ہے جبکہ ان کی ایک گاڑی تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے