ایل این جی منصوبے میں دھوکہ دہی ثابت ہو تو سزا بھگتنے کیلئے تیارہوں،شاہد خاقان،دنیا میں سب سے کم ریٹ پر گیس کی ریفیکیشن کی جائیگی یہ پاکستان کا سب سے سستا پراجیکٹ ہے جو پرائیویٹ شعبے نے لگایا،سینیٹر محسن عزیز کی تحریک پر اظہار خیال

منگل 15 دسمبر 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ایل این جی منصوبے میں کسی قسم کی دھوکہ دہی ثابت ہوجائے تو میں ہر قسم کی سزا بھگتنے کیلئے تیارہوں ایل این جی ٹرمینل میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے پیش کی جانے والے تحریک پر اظہار خیال کے دوران کیا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایوان میں ایل این جی کے حوالے سے کئی بار بتا چکا ہوں اور آج بھی ہم پر کرپشن کا الزام لگایا جارہا ہے اگر ان میں سے ایک بھی الزام ثابت ہو جائے تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ جو باتیں سینیٹرز صاحبان نے کیں ان کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اس ٹرمینل سے ہر سال پاکستان کو ایک ارب روپے کا فائدہ ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوارمیں حکومتوں نے کوششیں کیں مگر وہ ٹرمینل نہ لگا سکے مگر ہم نے پیپرا قوانین کے تحت ایل این جی ٹرمینل لگایا انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کیلئے کیا جانے والا معاہدے میں ایک لفظ کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اس معاہدے کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا مسئلہ سیاسی طور پر اٹھایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے میں کسی قسم کی حکومتی گارنٹی یا عوام کا پیسہ نہیں لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمینل کے حوالے سے شکوک و شبہات بے بناید ہیں اگر حکومت ٹرمینل کو استعمال نہ کرے تو لازماً اسکا نقصان دینا پڑے گا ہم نے دنیا میں سب سے کم ترین ریٹ پر گیس کی ریفیکیشن کی جائے گی یہ پاکستان کا سب سے سستا پراجیکٹ ہے جو پرائیویٹ شعبے نے لگایا ہے انہوں نے کہا کہ جو حکومت سٹیل ملز ‘ پی آئی اے ‘ یوٹیلٹی سٹورز نہیں چلا سکتی ہے تو وہ ایل این جی کا مہنگا ٹرمینل کیسے چلائے گی انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹرمینل کی نیلامی میں اگر کوئی حصہ لینے کا خواہشمند ہے تو وہ حصہ لے سکتا ہے آج ایل این جی کی وجہ سے توانائی کے مسئلے کو حل کیا جا رہا ہے ‘ زرعی کھاد فیکٹریاں ‘ سی این جی سٹیشنز اور بجلی گھر چلائے جارہیہیں چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے کہ ایل این جی کے حوالے سے ہر قسم کی تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں اس ایشو پر مزید بحث کرنا ایوان کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :