شامی مسیحی خواتین داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہو گئیں،شامی مسیحی خواتین کے جنگجو دستے کو فیمیل پروٹیکشن فورسَ کا نام دے دیا گیا

منگل 15 دسمبر 2015 09:42

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) شامی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین گھر بار چھوڑ کے داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہو گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

شامی مسیحی خواتین کے اس جنگجو دستے کو فیمیل پروٹیکشن فورس کا نام دیا گیا ہے ، دستے میں شامل ہونے والی ان خواتین نے بچوں، نوکری اور تعلیم کو خیر باد کہتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ کرنے کا عظم کیا ہے۔جنگجو دستے میں شامل ماوٴں کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے آج انہیں اکیلا چھوڑنے پر مجبور ہیں ، دستے میں شامل خواتین جنگ کی مکمل تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ سے لیس ہیں۔

متعلقہ عنوان :