عابدہ بی بی قتل کیس:مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں کی ضمانت خارج ، پولیس نے کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 15 دسمبر 2015 09:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے عابدہ بی بی قتل کیس میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں کی ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کے احکامات بھی دیئے ۔ جس پر پولیس نے کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صادق آباد کی حدود نواز شریف پارک کے قریب عابدہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان راجہ ناصر محفوظ ، راجہ وحید محفوظ اور راجہ یاسر گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت میں حاضر ہوئے ۔ فاضل جج نے ملزمان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جس پر پولیس نے تینوں ملزمان کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگا دی اور گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :