آواران میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ، دس شدت پسند ہلاک

منگل 15 دسمبر 2015 09:22

اوآران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے ،جس کے بعد دوروز میں ہلاک ہونیوالے شدت پسندوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے برنات میں حب معمول سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 10 شدت پسند افراد ہلاک ہوگئے اور ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ گزشتہ روز سرچ آپریشن میں بھی تین شدت پسند ہلاک کردئیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :