سوڈان‘ جنوبی ڈارفور میں دو متحارب قبائل کے درمیان جھڑپیں‘ سترہ افراد ہلاک‘ 30 زخمی

منگل 15 دسمبر 2015 09:41

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) سوڈان میں ڈار فور میں دو متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ ڈار فور کے جنوبی علاقوں میں متحارب قبائل کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے جنوبی ڈار فور میں گزشتہ تین سالوں سے دو متحارب قبائل رزیگات اور میسریا کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر جھرپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :