چینی مافیا نے چینی کی قیمت میں اڑھائی روپے فی کلو اضافہ کردیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء) چینی مافیا نے چینی کی قیمت میں اڑھائی روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے اس اضافہ کے ساتھ چینی کی 100کلو گرام کی بوری پانچ ہزار روپے سے بڑھ کر 5250روپے ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف چینی کے ہول سیل ڈیلروں نے چینی کی قیمت میں اضافے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلروں کا کہنا ہے کہ آج کل گنے کی کریشنک کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے چینی کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔