پنجاب ، 55سالہ ٹرک ڈائیور خاتون شمیم اختر نے عزم ہمت کی مثال قائم کر دی ،سڑک پر اینٹوں سے بھرا ٹرک دوڑاتی خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء ) پنجاب سے تعلق رکھنے والی 55سالہ ٹرک ڈائیور خاتون شمیم اختر نے عزم ہمت کی مثال قائم کر دی ، سڑک پر اینٹوں سے بھرا ٹرک دوڑاتی خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، پاکستانی خواتین نے باہمت خاتون کو معاشرہ کی غریب خواتین کے لیے مثال قرار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لاکھوں افراد نے اس ویڈیو کو اپنی وال پر شیئر کر کے ٹرک ڈرائیور خاتوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے ، 55سالہ شمیم اختر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے خود ٹرک چلاتی ہے اور یہاں تک کہ وہ تجربہ کی وجہ سے اب اپنی گاڑی کا آدھ سے زیادہ ٹیکنکل کام بھی خود کر دیتے ہے یوں شمیم اختر ڈرائیور کے ساتھ ساتھ مکینک بھی بن چکی ہے ،شمیم اختر انٹر نیشنل ہیوی لائسنس کی حامل خاتون ہے ، اور پنجاب سمیت پاکستان کے تما شہروں میں اپنا ٹرک لے کر جاتی ہے ، سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو پر خاتوں کا کہنا ہے کہ جب ڈرائیوری شروع کی تو لوگوں کی جانب سے بہت حقارت کی نذر سے دیکھا جاتا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ میں اپنے اندر کی خاتون کو مار دیا کیونکہ مردوں میں اپنی زندگی گزارنے کے لیے ہمیں اپنے اندر کی خاتون کو مارنا پڑھتا ہے ، شمیم اختر کہتی ہیں کہ کوئی بھی کام اگر محنت ، محبت اور لگن سے کیا جائے تو وہ مشکل نہیں ہوتا ، بھیک مانگنے سے بہتر ہے بندہ اپنا چھوٹا موٹا کام خود کر کے زندگی بسر کرے ۔

متعلقہ عنوان :