سندھ حکومت کاصوبائی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کافیصلہ،صوبائی پارٹی قیادت کے آپس میں صلاح مشورے ،حکمت عملی تیار

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء) حکومت سندھ نے جمعہ کے روزسندھ اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کافیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جمعرات کے روزپیپلزپارٹی سندھ کی قیادت نے آپس میں صلاح مشورے کے اس نئی حکمت عملی کے تحت پیپلزپارٹی کے ایک درجن ارکان اپوزیشن کے شورشرابہ کے جواب میں اپنے مائک پرزورزور سے بولیں گے،پارلیمانی امور کے وزیرنثار اکھوڑوجلدبازی میں ایجنڈا کی کارروائی مکمل کرالیں گے اپوزیشن کے شورشرابہ کے دوران اگرکوئی بل،تحاریک پیش ہوں گے اوران پررانے شماری ہوئی توپیپلزپارٹی کے ارکان کھڑے ہوکر اپنے مائک کھولیں گے اورزوردار آواز میں رائے شمار میں ہاں یاناں کاجواب دیں گے،شورشرابہ میں ایجنڈا مکمل کرکے اسپیکرکے لیے راستہ صاف کیاجائے گا کہ وہ اجلاس ملتوی کردیں،پیپلزپارٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے نعروں کے جواب میں نعرے بازی کی جائے گی اپوزیشن کاآواز دبانے کے لیے سرکاری ممبران نعروں کے لیے مائک کااستعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :