بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے نا انصافی، مصبا ح الحق کا آئندہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء) پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے نا انصافی کیخلاف آئندہ لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی قائد کو پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود صرف تین میچوں میں کھلایا گیا ان کی پہلے میچ میں پرمارمنس کی بدولت رنگ پور رائیڈر میچ جیت گئی تھی۔

مصباح کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح اس لیگ میں بنگلہ دیشی حکام کے رویے سے بہت دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اس لیگ میں حصہ نہیں لینگے۔ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور وہ بھی سنجیدگی سے آئندہ اس لیگ میں حصہ لینے یا نہ لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :