ا مریکا کا ترکی سے جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان ، طیارے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے تھے

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء)امریکا نے ترکی سے اپنے فائٹر جیٹ طیارے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ترکی کے فوجی اڈے انسرلنک میں موجود بارہ جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ جیٹ طیارے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ یورپ کے لیے خطرات کم ہونے کے بعد ان طیاروں کو اب واپس بلایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :