نائن الیون کے بعدامریکہ کی سیکورٹی کافی بہترہے ، دہشتگردحملے کاخطرہ موجودہے،باراک اوبامہ ،امریکی شہریوں کے تحفظ کیلیئے سیکورٹی مزیدبڑھادی گئی ، انسانی حقوق کیلئے امریکہ آوازبلندکرتارہے گا،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:41

ورجینا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء)امریکی صدرباراک اوبامہ نے کہاکہ نائن الیون کے بعدامریکہ کی سیکورٹی کافی بہترہے ،تاہم دہشتگردحملے کاخطرہ موجودہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیر س حملوں کے بعدامریکی شہری پریشان تھے ،امریکہ نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں ،بیرون ملک امریکی شہریوں، حساس مقامات اورہوائی اڈوں کی حفاظت کیلئے انتہائی سخت اقدامات کئے جاچکے ہیں ۔

امریکی شہریوں کے تحفظ کیلیئے سیکورٹی مزیدبڑھادی گئی ،سیکورٹی فورسزاورامریکی خفیہ ایجنسیوں نے دہشتگردی کے متعددحملے ناکام بنادیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کیلئے امریکہ آوازبلندکرتارہے گا،ان کایہ بھی کہناتھاکہ چھوٹے دہشتگردگروپوں کوروکنااوران کاپتہ لگانامشکل ہے ،کیوباکے ساتھ فضائی رابطہ50سال بعدبحال ہونے کے باوجوداختلافات برقرارہے

متعلقہ عنوان :