سپر یم کو رٹ کے احکاما ت پر عدم عملدرآ مد ،وفاق کی حکو مت سندھ سے سخت باز پر س ،9سوالا ت پو چھ لیے ، و فا قی وز ارت پا نی و بجلی کا صوبائی حکومت کو خط ، ایڈ یشنل چیف سیکر یٹری تر قیات نے اہم اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:27

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء) و فا قی حکومت نے سپر یم کو رٹ کے احکاما ت پر عملدرآ مد نہ کر نے پر حکو مت سندھ سے سخت باز پر س کر تے ہو ئے 9سوالا ت پو چھ لیے ہیں و فا قی وز ارت پا نی و بجلی کی جا نب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ سیلا ب کے بعد جن افسران کو شو کاز نو ٹس د یے گئے تھے ان میں سے کتنے افسران بر طرف کیے گئے دا سرا یہ کہ سا بق سیکر یٹری آ بپا شی شجا ع جو نیجو نے سیلا ب پر سپر یم کو رٹ کے بنا ئے کمیشن کے سا منے جھو ٹ بولا انہیں کس نے نگرا ں وز یر بنا یا تھا تیسرا یہ کہ کمشنر کرا چی نے اعتراف کیا تھا کہ کرا چی میں ناجا ئز تجا و زات ختم نہیں ہو سکی ہیں اور نکا سی آ ب کا نظام تاحال درست نہیں ہو سکا ہے اس کا کیا بنا چو تھا یہ کہ حیدر آبا د میں کثیر المنزلہ عما ر تیں کس کی اجا زت سے بن ر ہی ہیں اور کیا احتیا طی اقدا مات اٹھا ئے گئے ہیں پا نچوا ں یہ کہ کمشنر میر پو رخا ص نے تاحال ڈ ھو رو پورا نا پا نی آ خر ی حد تک پہنچا سکے ہیں یا نہیں چھٹا یہ کہ سندھ کے اندر کھلے آ سمان تلے گند م کے کتنے ذ خا ئر کیوں ر کھے گئے ہیں سا توں یہ کہ ایس سی یو ایس آ ئی میں فنڈ ز کی کمی کیوں ہے آ ٹھوا ں یہ کہ ر یگشن ایکٹ 2011ء پر اب تک کیا کارروا ئی کی گئی ہے نواں یہ کہ سندھ کے اندر سا لا نہ تر قیا تی پرو گرام کے فنڈ ز سست ر فتا ر ی سے کیوں جا ری کیے گئے ہیں اس ایشو پر جمعہ کے روز ایڈ یشنل چیف سیکر یٹری تر قیات نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :