قطر کا قومی دن، پاکستان اور قطر کی ٹیموں میں ٹی20 میچ آج دوحا میں ہوگا،پاکستان کی طرف سے سزا پوری کرنے والے کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی بار ان ایکشن ہونگے

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:13

دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء) قطر کے قومی دن کے موقع پر پاکستان اور قطر کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ آج (جمعہ) کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی طرف سے سزا پوری کرنے والے کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی بار ان ایکشن ہونگے۔ایشین ٹاون کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی میچ میں داخلہ فری ہوگا۔

(جاری ہے)

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے کئی کھلاڑی قطر کی طرف سے میچ میں حصہ لینگے۔

پاکستان کی ٹیم سلمان بٹ، محمد آصف، کامران اکمل، عدنان اکمل، فواد عالم،اعزاز چیمہ، توفیق عمر، سعید اجمل،رانا نوید، عمران فرحت اور احسان عادل شامل ہونگے جبکہ قطر کی ٹیم میں شرجیل خان، سعد نسیم ،نذر جمشید، اقبال چودھری، راحیل خان، شہباز ملک ،اعظم علی، تیمور،محمد رسلان ، ارشاد عمر،سنیت، شریف اور فیروز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :