کیوبا‘ دو مسافر بسوں میں تصادم‘ تیرہ افراد ہلاک‘ 34 سے زائد زخمی

بدھ 30 دسمبر 2015 09:24

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2015ء) کیوبا میں مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ اجنشیا میں دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :