نیب نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ غبن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

بدھ 30 دسمبر 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2015ء) نیب نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ غبن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے چیئرمین حنیف عباسی اور وزیر مملکت طارق فضل چوہدری سے بھی تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط ارسال کرکے چیئرمین میٹرو بس حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری کے کھاتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اورکمشنر راولپنڈی کا بھی اس حوالے سے کھاتوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :