آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کی ویمن ونگ کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

بدھ 30 دسمبر 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2015ء) پارٹی میں تنظیم نو کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ویمن ونگ کی سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری بطور چیئرمین قیادت جاری رکھیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سیاست میں اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ بختاور بزنس کی نگرانی کریں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں پارٹی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ایک تجویز یہ ہے کہ قائم علی شاہ اور منظور وٹو کو سندھ اور پنجاب کے صدور کے عہدوں سے ہٹایا جائے اور ان کی جگہ نثار احمد کھوڑو اور قمر زمان کائرہ کو ان صوبوں میں پارٹی صدور بنایا جائے ایک میٹنگ میں فیصل صالح حیات کے نام پر بھی غور کیا گیا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے ۔ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو پارٹی میں لیڈ رول دیا جا سکتا ہے اور ویمن ونگ کی چیئرپرسن بنایا جا سکتا ہے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ مجموعی اوور ہال نہ صرف پارٹی کی اعلی سطح قیادت تک محدود ہیں بلکہ ضلعی سطح تک نیچے تک جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :