قومی ٹیم کا لاہور میں فٹنس کیمپ بھرپور انداز سے جاری ، عامر ، حفیظ اور اظہر فٹنس کیمپ میں توجہ کا مرکز بنے رہے ، ایک دوسرے سے بات چیت اور گلے ملتے بھی دیکھے گئے

بدھ 30 دسمبر 2015 09:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2015ء)عامر،حفیظ، اظہر تنازع کا ڈراپ سین تو ہو چکا ہے لیکن تینوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں فٹنس کیمپ بھرپور انداز سے جاری ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم کرٹریننگ ہوتی ہے تو قذافی اسٹیڈیم میں رننگ، فیلڈنگ اور نیٹ پربولنگ، بیٹنگ کی پریکٹس۔محنت تو ہر کوئی کر رہا ہے لیکن عامر تنازع حل ہوا تو محمد حفیظ اور اظہر علی بھی ٹریننگ میں مصروف ہیں لیکن توجہ کا مرکز یہ تینوں ہی ہیں۔ ٹریننگ کے دوران تینوں کرکٹرز ایک دوسرے سے گھلتے ملتے بھی دکھائی دیئے۔محمد حفیظ نیٹ پر محمد عامر کی بولنگ کے سامنے تو نہیں تھے لیکن ایک ہی نیٹ پر بیٹنگ ضرور کرتے دکھائی دیئے۔

متعلقہ عنوان :