پیپلزپارٹی نے پنجاب اور کے پی کے کی تنظیموں کو تحلیل نہیں کیا ، فرحت اللہ بابر، پہلے مرحلے میں کے پی کے کے پانچ اضلاع میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان وغیرہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے، خصوصی گفتگو

بدھ 30 دسمبر 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب اور کے پی کے کی تنظیموں کو تحلیل نہیں کیا ہے تاہم پہلے مرحلے میں کے پی کے کے پانچ اضلاع میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب اور کے پی کے کی تنظیموں کو تحلیل کردیا ہے بلکہ یہ غلط بات ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی پہلے مرحلے میں کے پی کے کے پانچ اضلاع میں انٹرا پارٹی الیکشن کروا رہی ہے اس کے نتائج کے بعد دوسرے اضلاع میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں صوبوں پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان وغیرہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے۔ فرحت الله بابر نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کے پی کے اور پنجاب کی تنظیموں کو تحلیل کردیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں جلد ہی انٹرا پارٹی الیکشن کا آعاز کے پی کے سے شروع کردیا جائے گا۔