کابل:امیر طالبان ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے زیر کنٹرول32صوبوں میں سے 16 کے شیڈول گورنرز تبدیل کردیئے

رہبری شوریٰ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ،گورنرزتبدیل کرنے کی خبر کی تصدیق ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کردی ہلمندمیں طالبان کا فوجی اڈے پرحملہ، جوابی کارروائی میں 7طالبان مارے گئے

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء) افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے زیر کنٹرول 32صوبوں میں سی16کے شیڈو گورنرز تبدیل کردیے ہیں،افغان صوبے ہلمندمیں کارروائی کے دوران7طالبان مارے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے زیر کنٹرول 32صوبوں میں سی16کے گورنرز تبدیل کردیے ہیں، گورنرزتبدیل کرنے کی خبر کی تصدیق ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کردی ہے،طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ علاالدین آغا کو افغان اور نیٹو فورسز کے خلاف کارروائیوں کیلئے کمانڈر مقرر کیا گیا ہے جو نئی بھرتی اور تربیت کا کام بھی کریں گے۔

ایک دوسرے طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ آغا مختلف شہروں میں کارروائیوں کیلئے اسلحہ سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے تاہم رہبری شوریٰ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے،ہلمند کے طالبان گورنر اور ملا ہیبت اللہ میں بھی سخت اختلافات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہلمندمیں طالبان نے فوجی اڈے پرحملہ کیا ہے،افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 7طالبان مارے گئے ہیں جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے ملک بھر کے مختلف صوبوں میں شیڈو گورنرز تعینات کررکھے ہیں جو وہاں کے عوام تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :